اردو نیوز اپڈیٹس

دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی واشنگٹن پوسٹ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے.پاک امریکا تعلقات میں دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی۔واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پاک امریکاتعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں اور پاک امریکا تعلقات میں دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان کی حالیہ سفارت کاری مہم کوبہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا کو پاک امریکا تعلقات میں ’ ایک نئی جہت کی علامت’ قرار دیاجا رہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونا پاکستان کیلئے چیلنج سمجھا جارہا تھا.تاہم بدلتے عالمی حالات میں پاکستانی حکام نے وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا۔امریکی روزنامے نے کہا کہ امریکا نےانسداد دہشتگردی کےخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کی، اور پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت کالعدم تنظیم بی ایل کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا کو کرپٹو کے منصوبوں اورمعدنیات کی ترقی میں شراکت کی پیشکش کی اور صدر ٹرمپ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔امریکی اخبار نےاپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت سے جنگ بندی کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید تیزی آئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

13 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

13 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

13 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

13 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

13 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

13 hours ago