اردو نیوز اپڈیٹس

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے 37 دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا،دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نےحملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور جام شہادت نوش کرنے والے 10 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے جان دے کر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر ناز ہے۔ جام شہادت نوش کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

3 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

3 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

3 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

3 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

3 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

3 hours ago