اردو نیوز اپڈیٹس

دہشت گرد عناصر کے خلاف بروقت رسپانس قابل ستائش ہے میر سرفراز بگٹی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف بروقت رسپانس قابل ستائش ہے، ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں بم دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میر سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی، پولیس اور سی ٹی ڈی کے فوری اور مؤثر ردعمل پر بہادر جوانوں کو شاباش دی۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایکس پرلکھا کہ گزشتہ 12 ماہ میں بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، صرف گزشتہ دو دن میں 70ے قریب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج علی الصبح فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے اپنے گرتے ہوئے مورال کو بچانے کے لئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کی کوشش کی جس کو بلوچستان کی بہادر پولیس اور ایف سی کے جانباز سپاہی مل کر ناکام بنا رہے ہیں اور اب تک درجنوں دہشت گرد ہلاک کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو ختم نہیں کر سکتے، ہم آخری دہشت گرد تک پیچھا جاری رکھیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

1 hour ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

2 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

2 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

2 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

2 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

2 hours ago