اردو نیوز اپڈیٹس

دہلی دھماکہ مودی سرکار کی نااہلی اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ہونے والا حالیہ دھماکہ بھارتی حکومت کی نااہلی اور مبینہ فالس فلیگ کی سازش کو بے نقاب کر گیا۔واقعے کے بعد بھارتی گودی میڈیا کی جانب سے جاری متضاد بیانات اور بدلتی تفصیلات نے پورے معاملے کو مشکوک بنا دیا ہے، گودی میڈیا نے دھماکے میں ملوث گاڑی کے بارے میں مختلف اور متضاد دعوے کیے جنہیں بعد میں خود بھارتی حکام نے مسترد کر دیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تضادات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ واقعہ کو ابتدائی طور پر ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، بھارتی میڈیا پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس نے ادھوری معلومات اور جھوٹے بیانات کو ملا کر ایک فالس فلیگ ڈرامہ رچایا تاکہ عوام کی توجہ حکومت کی ناکامیوں سے ہٹائی جا سکے۔ماہرین کے مطابق مودی سرکار اور اس کے حامی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو فوری طور پر مورد الزام ٹھہرانا کوئی نیا عمل نہیں بلکہ یہ پرانے فالس فلیگ ہتھکنڈوں کی تکرار ہے جو ہر بار داخلی بحران کے وقت استعمال کیے جاتے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دہلی دھماکہ دراصل بھارتی حکومت کی سکیورٹی ناکامی، اندرونی خلفشار اور عوامی بے چینی کو ظاہر کرتا ہے، سفاک مودی حکومت نے ایک بار پھر اس واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

18 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

18 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

18 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

18 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

18 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

19 hours ago