پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتی ہیں ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے، ہمیں ایسا معاشرہ قائم رکھنا ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے عزت اور احترام کے ساتھ رہ سکیں۔ قائداعظمؒ نے ایک ایسے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری پاکستان کے سماجی، ثقافتی اور معاشی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، تجارت اور عوامی خدمت کے شعبوں میں ہندو برادری کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ دیوالی ہمیں رواداری، اتحاد اور پُرامن بقائے باہمی کے عزم کو تازہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ صدرِ مملکت نے پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم ہندو برادری کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…
پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں گورننس اور صفائی…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…