پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچے شہید ہونے کی رپورٹس ہیں، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے شرم الشیخ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے عالمی انسانی حقوق و قوانین کے احترام پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے، 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہونی چاہیے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…