اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ممالک کے مجموعی قومی قرض، جی ڈی پی کے مقابلے میں قرض کے تناسب، اور کئی صورتوں میں پبلک و حکومتی قرض دونوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
2025 کی فہرست میں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان اس سال دنیا کے سرِفہرست قرضدار ممالک میں شامل نہیں ہے۔ درج ذیل ممالک 2025 میں سب سے زیادہ قرض کے بوجھ تلے نظر آتے ہیں: اٹلی: اٹلی کا قرض 138 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو اسے یورپ کے زیادہ قرضدار ممالک میں شمار کرتا ہے۔ بحرین: بحرین کا قرض تیزی سے بڑھ کر 131 فیصد تک پہنچنے کا اندازہ ہے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ سوڈان: سوڈان کا قرض 128 فیصد رہے گا، جو ملک کی معاشی مشکلات کی نشاندہی کرتا ہے۔
مالدیپ: مالدیپ سیاحت پر انحصار کرنے والا ملک مالدیپ 125 فیصد قرض کے ساتھ فہرست کا حصہ ہے۔ امریکا: دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا کا قرض بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو 2025 میں جی ڈی پی کے 124 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ فرانس: فرانس کا سرکاری قرض 116 فیصد رہے گا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہائی کے آخر تک یہ 120 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ جاپان: دنیا کا سب سے زیادہ قرضدار ملک 2025 میں بھی جاپان ہی ہوگا، جس کا قرض مجموعی جی ڈی پی کے مقابلے میں 242 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
اریٹریا: اریٹریا 210 فیصد قرض کے ساتھ فہرست میں نمایاں مقام پر موجود ہے، جو اس کی معاشی صورتحال پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔
سنگاپور: سنگاپور کا سرکاری قرض جی ڈی پی کے 173 فیصد تک پہنچ جائے گا، جو اسے دنیا کے ٹاپ قرضدار ممالک میں شامل کرتا ہے۔
یونان: یورپ کا بحران زدہ ملک یونان 2025 میں مجموعی جی ڈی پی کے 149 فیصد قرض کے ساتھ فہرست میں شامل ہے۔ یہ فہرست ظاہر کرتی ہے کہ 2025 میں کئی بڑی اور ترقی یافتہ معیشتیں بھی شدید قرض کے بوجھ میں جکڑی ہوئی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بارہ بلوں کی منظوری دے دی۔ایوانِ…

2 hours ago

حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں…

3 hours ago

امریکا ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے…

3 hours ago

الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے مصدق ملک

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے حساس سرکاری ادارے سائبر حملوں کی زد میں آگئے، ایف…

3 hours ago

ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کر دی،…

3 hours ago