اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر معیاری کارکردگی اورکسی بھی قسم کی کوتاہی برتنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں گورننس اور صفائی کے انتظامات کی نگرانی مزید سخت کر دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے لئے مقرر کردہ ”کی پرفارمنس انڈیکیٹر“کی کڑی جانچ پڑتال جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے ہر ضلع میں گورننس کے معیار کی مکمل نگرانی کے لیے خفیہ ٹیمیں بھیجی جائیں گی۔ پنجاب حکومت نے غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے ستھرا پنجاب کے نجی ٹھیکیداروں کے خلاف فوری کارروائی کی وارننگ دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب کا جو کنٹریکٹر معیاری کام نہیں کرے گا اس کی ادائیگی فوری طور پر معطل ہوگی۔ صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹ دوبارہ کرنے پر غور ہوگا۔ پنجاب کی ہر شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کوڑے دان کی صفائی اور ویسٹ انکلوژر بنانے کا حکم دیا ہے اورشہروں کا ماحول صاف اور خوشگوار رکھنے کے لئے ویسٹ انکلوژرکے گرد چاردیواری بنا کر مکمل طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب بھر میں کوڑے دان روزانہ دھوئے جائیں،صفائی میں ذرا سی کوتاہی بھی برداشت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ پارکنگ ایریاز، بس سٹینڈز، اڈوں اور تمام پبلک مقامات کی مثالی صفائی کا حکم دیا گیا ہے۔ پنجاب کے ہر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی اور گرین بیلٹ کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ہر چھوٹے بڑے شہر میں گرین بیلٹس کی مرمت، باقاعدہ شجرکاری اور گھاس وغیرہ لگوانے کا حکم دیا ہے۔ آوارہ کتوں کے کاٹنے اور مین ہول میں گر کر ہلاکتیں روکنے میں ناکامی پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے سخت سرزنش کی گئی ہے۔
بعض اضلاع کے چند سرکاری ہسپتالوں میں پوری طرح فری میڈیسن نہ ملنے کا بھی سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ پنجاب میں تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے اب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24/7 مانیٹرنگ ہو گی۔ جس سے پنجاب میں غیر قانونی قبضے اور غیرقانونی تعمیرات لمحوں میں ڈیجیٹل ریکارڈ پر آئیں گی۔ پنجاب میں آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا کرنے والی ریڑھیاں فوری ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ انتظامیہ سے تحریری طور پر یقینی دہانی لینے کی سخت ہدایت جاری کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کے ساتھ گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ اضلاع میں چلنے والی الیکٹرک بسوں کی حفاظت اور دیکھ بھال ضروری قرار دی ہے۔ بازاروں میں لٹکتے ہوئے خطرناک بجلی کے تار فوری درست کروانے کا حکم دیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ بجلی کمپنی کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ تمام اضلاع سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے براہ راست فیڈ بیک لے رہی ہوں، اپنے سیاسی لوگوں کو ناراض کرکے ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات، فنانشل پاور اورسہولتیں دیں، 40 سے50 ارب روپے کی مشینری اورڈیڑھ لاکھ فورس کے باوجود کوڑے کے ڈھیر نظر آنا ہرگز برداشت نہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

19 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

19 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

19 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

19 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

19 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

19 hours ago