پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی آج بروز ہفتہ 27 دسمبر انتہائی عقیدت و احترام اور جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں خصوصی تقریبات اور دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر آج گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جلسہ عام سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے۔ جلسہ عام میں شرکت کے لیے ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنان، عہدیداران اور جیالے قافلوں کی صورت میں گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 18ویں یوم شہادت کے موقع پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دخترِ مشرق کی عظیم قربانی خون سے لکھا عہد ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہیں پاکستان کے عوام نے دوبارہ منتخب کیا۔ انتخابات میں ان کی بار بار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پرامن سیاست اور جمہوریت پر پورا یقین رکھتی تھیں۔ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت، آئین عوامی بالادستی اور خواتین کے حقوق کیلئے لازوال جدوجہد کی۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ شہید بی بی نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل، عدلیہ کی آزادی، انتخابی اصلاحات اور خواتین کے سیاسی، سماجی و معاشی استحکام کیلئے تاریخی اقدامات کئے جن کی بدولت انہیں جدید دنیا کی عظیم لیڈروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ بی بی آصفہ نے شہدائے جمہوریت کے مزارات پر عوامی خوشحالی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی کو پتا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا محترمہ بینظیر بھٹوکے یوم شہادت 27 دسمبر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کی خصوصی کاوشوں کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو…