اردو نیوز اپڈیٹس

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم خان نے مثالی روایت قائم کر دی، غیر ملکی سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال کیا اور تمام تر اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے حال ہی میں ناروے کے کنگ ہرالڈ پنجم کی 10 ستمبر کو آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ اس سرکاری دورے کے لیے انہوں نے ذاتی جہاز استعمال کیا اور کسی قسم کے حکومتی فنڈز کا استعمال نہیں کیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اڑھائی سال کی حکومت میں مختلف ممالک کے دوروں کے دوران بھی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹی اے ڈی اے کی مد میں کوئی پیسے وصول نہیں کیے اور ہمیشہ اپنے ذاتی اخراجات سے سفری اخراجات کرتے رہے یہاں تک کہ اکثر اوقات حکومتی افسران کے اخراجات بھی برداشت کرتے ہیں جبکہ انہوں نے کوئی سرکاری گاڑی بھی نہیں لی اور نہ ہی تنخواہ سمیت کوئی اور سرکاری واجبات وصول کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گزشتہ اڑھائی برسوں میں چین، ایران، آذربائیجان، روس، قازقستان، ترکیہ ،ازبکستان اور ترکمانستان سمیت مختلف ممالک کے سرکاری دوروں میں ذاتی جیب سے اخراجات کیے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس بھی ان کے غیر ملکی دوروں کی فوری منظوری خوشی کے ساتھ دیتا ہے کیونکہ اس میں سرکاری فنڈز کا استعمال نہیں ہوتا، بلکہ 2 مرتبہ تو وزیراعظم کے دورے میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سرکاری وفد سے پہلے متعلقہ ملک اپنے جہاز سے جانے کو ترجیح دی ۔یاد رہے کہ عبدالعلیم خان نے وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی یہ اصولی فیصلہ کیا تھا کہ وہ عوامی ٹیکس کے پیسے پر سرکاری دورے نہیں کریں گے۔وہ استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP) کے صدر اور ملک کے معروف بزنس مین بھی ہیں، اور مختلف سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

2 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

2 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

2 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

2 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

2 hours ago

کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ کیوبا میں بجلی کا قومی نظام ایک بار پھر مکمل طور پر…

3 hours ago