اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عرب اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے، سعودی عرب کو دفاعی مقاصد کے لیے فوجی اہلکار،عسکری صلاحیتیں، تربیت اور لاجسٹک معاونت فراہم کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستانی فوجی پہلے ہی سعودی عرب میں مختلف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، پاکستانی فوجیوں کی بنیادی ذمہ داریوں میں دفاعی معاونت، فوجی مشقیں اور تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد مکہ دفاعی اتحاد کی ذمہ داریوں پر عملی پیش رفت شروع ہوئی ہے، پاکستان نے سعودی شہروں، ہوائی اڈوں اور شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 اکتوبر کو تہران میں ایران کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا مقصد کشیدگی کم کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران ملاقات میں شرکت پاکستان کی مذاکرات اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اظہار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چاروں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پالیسیاں بہتر کرکے پاکستان کے منرل سیکٹر کو مزید بہتر بنایا جاسکتاہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پالیسیاں بہتر بناکر اور عالمی…

6 minutes ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن…

11 minutes ago

سیلز ٹیکس انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹیوں پر چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالیاتی دباؤ کی ایک بڑی وجہ سیلز ٹیکس،…

13 minutes ago

سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور…

15 minutes ago

امریکا ن کا ایران کیخلاف جنگ چھیڑنا انجام اچھا نہیں ہوگا ایران کا انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر سے خبردار کیا ہے کہ امریکا نےاگر…

17 minutes ago

AI اب رشتے بھی تلاش کرے گی شادی نہ ہو سکی تو پیسے واپس

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں شادی کے خواہشمند افراد کے لیے ایک ڈیٹنگ ایپ نے…

19 minutes ago