پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کر عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائی حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی، ایران نواز گروپوں نے سعودی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔اس سے پہلے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا، عراق سے داغے گئے متعدد ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹ کام نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب نے عراق میں ایرانی حامی گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں جن میں ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کو نشانہ بنایا گیا۔سینٹ کام کے مطابق یہ گروہ امریکی فورسز اور سعودی توانائی ڈھانچے پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے، ایران نواز گروہوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…