پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحٰی آج مذہبی جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے ہیں، امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ حجاج کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ پندرہ لاکھ سے زائد حجاج نے مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ رمی جمرات کے لیے کنکریاں جمع کیں اور نماز فجر کے بعد بڑے شیطان کو سات کنکریاں ماریں۔ دوسری جانب پاکستان میں بسنے والی بوہری برادری آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔ شہر بھر میں واقع بوہری برادری کی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے شریک ہوئے۔ نماز کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے بوہری برادری کی جانب سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…