اردو نیوز اپڈیٹس

سندھ میں 1018 ارب روپے کی ترقیاتی حکمتِ عملی منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی حکمتِ عملی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر اجلاس ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے سندھ کی جامع ترقیاتی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں صوبے کے لیے 1018 ارب روپے کی ترقیاتی حکمتِ عملی منظور کی گئی، جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 26-2025ء کے تحت 520 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تمام نئے منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر رسک کو لازمی شامل کیا جائے، سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کے لیے 582 ارب روپے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس میں کراچی کے لیے 194 ارب روپے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو، ملیر ندی پل اور انڈر پاسز بھی منصوبوں کا حصہ ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز اور معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی بحالی کا ہدف ہے، اب تک 14 لاکھ ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے باہمی احترام پر مبنی ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات…

22 hours ago

دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورسز

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی…

22 hours ago

پاکستان لیبیا کو لڑاکا طیاروں سمیت اہم ہتھیار فراہم کریگا بڑا معاہدے طے پاگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور لیبیا کے درمیان 4.6 ارب ڈالر مالیت کا ایک بڑا…

22 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے خرید لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پی آئی اے کی نجکاری ؛ عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے…

22 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا کام کی جگہ خواتین کوہراساں کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ کا کام کی جگہ خواتین کوہراساں کرنے سے متعلق بڑا…

22 hours ago

ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیر واپس بُلا لیے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیروں…

22 hours ago