پاکستان نیوز پوائنٹ
سوئٹزرلینڈ کے لگژری ریزورٹ کے بار میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس پولیس کا بتانا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری ریزورٹ اِسکی کے ایک بار میں زوردار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔سوئس پولیس حکام نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور دھماکے کی وجوہات سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا۔بعد ازاں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 30 منٹ پر سیاحت کے لیے مشہور اِسکی زیزورٹ میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت نیو ائیر نائٹ منانے والے افراد کی بڑی تعداد بار میں موجود تھی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…