پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پاکستان کے ہیومن اسپیس فلائٹ پروگرام میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، جہاں خلا باز امیدواروں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی سکریننگ کے بعد دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جنہوں نے چین کے آسٹروناٹس سینٹر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق طبی، نفسیاتی اور صلاحیتی جانچ کے تمام مراحل کامیابی سے طے کیے۔ یہ امیدوار چھ ماہ تک چین میں جدید خلا باز تربیت حاصل کریں گے، جس کے بعد ایک امیدوار کو اکتوبر یا نومبر 2026 میں چینی خلائی اسٹیشن پر مشن کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت فروری 2025 میں پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے دو طرفہ خلائی تعاون معاہدے کا نتیجہ ہے، جو وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے تحت ممکن ہوا۔ یہ تاریخی قدم اس بات کی علامت ہے کہ چین نے پاکستان کو اپنے خلا باز پروگرام میں پہلے غیر ملکی شراکت دار کے طور پر منتخب کر کے عالمی خلائی منظرنامے میں پاکستان کے کردار کو نئی پہچان دے دی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…