اردو نیوز اپڈیٹس

سپریم کورٹ نے کرایہ داری سے متعلق کیس میں فیصلہ سنا دیا مالک کے انتقال کے بعد وارث از خود مالک تصور

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ نے کرایہ داری سے متعلق ایک اہم اور حتمی اصول طے کر دیا،عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ مالک کے انتقال کے بعد اس کے قانونی وارث ازخودمالک تصور ہوں گے اور نیا کرایہ نامہ ضروری نہیں ہوگا۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنایا، جبکہ جسٹس شکیل احمد نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے اس بنیاد پر سندھ ہائیکورٹ کے کرایہ داروں کی بے دخلی کے فیصلے کو درست قرار دے دیا، جس میں کرایہ داروں کو 60 دن کے اندر دکانیں خالی کر کے مالکان کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ فیصلے کے مطابق اصل مالک کے انتقال کے بعد اس کے بیٹے نے قانونی وارث کی حیثیت سے کرایہ داروں کو باقاعدہ قانونی نوٹس جاری کیا اور کرایہ و بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کرایہ داروں نے نہ صرف مالک کے انتقال کا علم ہونے بلکہ جنازے میں شرکت کا بھی اعتراف کیا، اس کے باوجود انہوں نے قانونی وارثوں کو کرایہ ادا نہیں کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قانونی نوٹس کے باوجود کرایہ دار متوفی مالک کے نام پر عدالت میں کرایہ جمع کراتے رہے، جو قانون کے مطابق درست ادائیگی نہیں۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ جب قانونی وارث کی جانب سے نوٹس دے دیا جائے تو متوفی کے نام پر کرایہ جمع کرانا قانونی ادائیگی کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ اسے جان بوجھ کر ڈیفالٹ تصور کیا جائے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ قانونی وارث کو کرایہ ادا نہ کرنا اور متوفی کے نام پر رقم جمع کرانا کرایہ داروں کی دانستہ خلاف ورزی ہے، اور اس طرح جان بوجھ کر ڈیفالٹ کرنے والے کرایہ دار قانون کے تحت بے دخلی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کرایہ داروں کا یہ مؤقف بھی مسترد کر دیا کہ عدالت میں کرایہ جمع کرانے سے وہ بے دخلی سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور واضح کیا کہ اس طرح کی ادائیگی انہیں کسی قسم کا قانونی تحفظ فراہم نہیں کرتی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کرغزستان کا تجارت سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری اور کرغزستان کے صدر جپاروف نے پاکستان اور…

23 hours ago

وزیرِ اعظم کی ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے قرضوں کی فراہمی میں سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا سے متعلق جائزہ اجلاس میں…

23 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ کا ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سربراہی…

23 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنۃ الخوارج کی جانب سے گروپ کیپٹن عاصم کی شہادت پر جھوٹے پروپیگنڈے پر سخت تنقید کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنۃ الخوارج کی جانب سے گروپ کیپٹن…

23 hours ago

ملک بھر میں سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل صرافہ مارکیٹ…

23 hours ago

چین 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت

پاکستان نیوز پوائنٹ چین کی ایک عدالت نے نانجنگ کے سابق اقتصادی ترقیاتی عہدیدار یانگ…

23 hours ago