اردو نیوز اپڈیٹس

سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس ڈبل کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصداضافہ کردیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، گریڈ ایک سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سےبڑھا کر 12 ہزار روپے کردیا گیا اور گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کردیا گیا۔سپریم کورٹ کے گریڈ 11 سے15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20، گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے، گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار جب کہ گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔اسی طرح گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار ، گریڈ 20 کے افسران کا الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار، گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

1 day ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

1 day ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

1 day ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

1 day ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

1 day ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

1 day ago