اردو نیوز اپڈیٹس

سپر ماڈل کارلی کلوس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی سپر ماڈل کارلی کلوس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے گردش کرنے والے تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندانی رشتہ ہونے کے باوجود ان کی کبھی امریکی صدر سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔بلوم برگ اوریجنلز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کارلی کلوس نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے آج تک کبھی نہیں ملیں۔ ان سے جب ان کے شوہر کے خاندان کی سیاسی وابستگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شناخت، اپنے نظریات اور اپنی اقدار سے بخوبی واقف ہیں اور کبھی بھی اپنی ذاتی سوچ سے دستبردار نہیں ہوئیں. تاہم یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ یہ ان کے شوہر کا خاندان ہے33 سالہ سپر ماڈل نے واضح کیا کہ وہ ریپبلکن پارٹی کی حامی نہیں بلکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ووٹر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے افراد کے ساتھ خاندانی یا سماجی تعلقات رکھنا بالکل ممکن ہے، کیونکہ امریکا کی روایت ہمیشہ اختلافِ رائے کو قبول کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کی رہی ہے۔کارلی کلوس نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی کے سیاسی خیالات اس کی ذاتی شناخت کا مکمل تعارف نہیں ہوتے اور مختلف نظریات کے باوجود باہمی احترام کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ کارلی کلوس نے 2018 میں جوشوا کشنر سے شادی کی تھی۔ جوشوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے بھائی ہیں. جس کی وجہ سے اکثر کارلی کلوس کا نام بھی ٹرمپ خاندان کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔ تاہم حالیہ انٹرویو میں سپر ماڈل نے پہلی بار واضح الفاظ میں کہا کہ خاندانی تعلق کے باوجود ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی اور ان کی سیاسی وابستگی بھی ٹرمپ یا ریپبلکن پارٹی سے مختلف ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

11 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

11 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

11 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

11 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

11 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

11 hours ago