اردو نیوز اپڈیٹس

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی یافتہ 41 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی یافتہ 41 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جنوری کو بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی ضلع کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 خوارج جہنم واصل کیے گئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تھا، برآمد شدہ دھماکا خیز مواد کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع پنجگور میں بھی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا ٹھکانا تباہ کیا گیا، کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بینک ڈکیتی کی لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی گئی، برآمد رقم 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی سے تعلق رکھتی تھی۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد ماضی میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے، علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں، ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے مطابق انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

14 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

14 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

14 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

14 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

14 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

14 hours ago