پاکستان نیوز پوائنٹ
تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے کے ضلع موانگ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ایک پولٹری فارم میں 50 ہزار مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولٹری فارم کی مالکن کو اس نقصان سے 8 سے 10 ملین بھات کا مالی دھچکا پہنچا ہے۔پولٹری فارم کی مالکن کا کہنا ہے کہ رات بھر ہونے والی بارش کے باعث فارم میں پانی بھر گیا جس کی سطح 30 سینٹی میٹر تک پہنچ گئی۔ ایک شیڈ پانی میں بہہ گیا جبکہ دوسرے شیڈ میں موجود تقریباً تمام مرغیاں دم توڑ گئیں۔ یہ مرغیاں 18 ستمبر کو فروخت کے لیے تیار تھیں۔خاتون نے مزید بتایا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل 2022 میں بھی سیلاب نے ان کے پولٹری فارم کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…