اردو نیوز اپڈیٹس

سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت برائلر گوشت سستا

پاکستان نیوز پوائنٹ
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سرکاری نرخ نامہ کو نظر انداز کرتے ہوئے سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، جبکہ برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کے سرکاری نرخ میں 10 روپے کمی کر دی گئی، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 150 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہےآلو کا سرکاری نرخ 80 روپے کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔سرکاری نرخ نامے میں پیاز کا سرکاری نرخ 80 روپے کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں پیاز کی 90 روپے کلو تک فروخت جاری ہے، لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ 290 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں لہسن 350 روپے کلو تک ہے۔ادرک چائنہ کا نرخ 10 روپے اضافے سے 430 روپے کلو مقرر کیا گیا مگر مارکیٹ میں ادرک 500 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے، سبز مرچ 200، پالک 70، اروی 120، پھول گوبھی 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، بھنڈی اور کدو 220 اور شملہ مرچ 200 روپے کلو بیچی جا رہی ہے۔دوسری جانب برائلر گوشت کے نرخ میں 7 روپے کلو کمی کر دی گئی ہے، مارکیٹ میں برائلر گوشت کا نرخ 562 روپے کلو ہے، جبکہ فارمی انڈے 305 روپے فی درجن ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت نے 4 اہم بلوں کی باضابطہ منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے 4…

1 hour ago

وزیراعظم کی گلگت میں شمسی توانائی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شمسی توانائی منصوبے پر کام…

1 hour ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ کی امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کیساتھ ملاقات کی۔ وزیر…

1 hour ago

پنجاب کابینہ کا اجلاس مریم نواز نے نئے مالی سال کابجٹ پیش کرنے کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس…

1 hour ago

ایران امریکا جنگ بندی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران امریکا جنگ بندی معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل…

1 hour ago

ایران کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہو گئےڈیل جائزے کےلیےکانگریس کوبھیجیں گے ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے کا متن رسمی…

1 hour ago