اردو نیوز اپڈیٹس

شدید گرمی کی لہر سے یورپ متاثر متعدد ممالک میں ہائی الرٹ سینکڑوں ہلاکتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
یورپ شدید اور غیر معمولی گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے، جہاں کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ حکام نے صحت عامہ کے ہنگامی انتباہات جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسپین میں صرف چار روز کے دوران گرمی سے متعلق واقعات میں 212 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ اور نیدرلینڈز میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ فرانس میں تین سالہ بچے سمیت 52 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ پیرس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دل کے دورے کے 25 اور دیگر ہلاکتوں کے 55 واقعات رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ میں گرمی نے گزشتہ 80 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شدید گرمی کے باعث متعدد اسپتالوں میں کولنگ سسٹم متاثر ہونے سے غیر ہنگامی آپریشنز اور اسکین عارضی طور پر ملتوی کر دیے گئے، جبکہ کئی تاریخی و سیاحتی مقامات بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ یورپ کی تاریخ کی بدترین گرمی کی لہروں میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات براعظم میں تیزی سے نمایاں ہو رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

58 minutes ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

1 hour ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

1 hour ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

1 hour ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

1 hour ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

1 hour ago