اردو نیوز اپڈیٹس

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کاشانداراستقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف عوامی جمہوریہ چین کے دورے پر تیانجن شہر پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز یہاں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے وزیراعظم شہباز شریف اس اہم سمٹ کے دوران عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں پاک چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے چین کے دورے پر روانہ ہوئے۔ چینی شہر تیانجن پہنچنے پر چینی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم 25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں، علاقائی روابط میں اضافے اور خطے کی عوام کی ترقی کے فروغ کے حوالے سے مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات بھی کریں گے، ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات ہو گی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم صدر شی اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے، فوجی پریڈ بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ پر ہو گی۔ وزیراعظم ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جس میں تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر بات ہو گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

14 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

14 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

14 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

14 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

14 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

14 hours ago