اردو نیوز اپڈیٹس

شہر کی پرچون مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں سرکاری نرخنامے کے برعکس زیادہ وصول کی جانے لگی ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
شہر کی پرچون مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں سرکاری نرخنامے کے برعکس زیادہ وصول کی جانے لگی ہیں. جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ لاہور میں مختلف سبزیوں کے نرخوں میں 30 سے 80 روپے فی کلو تک کا فرق ریکارڈ کیا گیا ہے۔پیاز کی سرکاری قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے. لیکن مارکیٹ میں یہ 100 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔ اسی طرح ٹماٹر 125 روپے کے بجائے 150 روپے کلو تک دستیاب ہیں۔ لہسن 295 روپے کے بجائے 400 روپے اور ادرک 465 روپے کے بجائے 600 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔سبز مرچ کی سرکاری قیمت 120 روپے ہے مگر یہ مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ لیموں (چائنہ) سرکاری طور پر 120 روپے مقرر ہیں. لیکن دکاندار 200 روپے فی کلو تک وصول کر رہے ہیں۔ ٹینڈے دیسی 210 روپے کے بجائے 260 روپے اور آلو 85 روپے کے بجائے 120 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔اسی طرح دیگر سبزیوں میں بھی نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ کھیرا سرکاری نرخ 100 روپے کے مقابلے میں 150 روپے، کریلے 220 روپے کے بجائے 300 روپے، بند گوبھی 110 کے بجائے 160، پھول گوبھی 160 کے بجائے 200 اور شلجم 80 روپے کے بجائے 150 روپے کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…

1 hour ago

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…

1 hour ago

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…

1 hour ago

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…

1 hour ago

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…

1 hour ago