پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ نےسکیورٹی فورسز کو بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیاہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ 1 کی کامیاب تکمیل پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین کیا ہے ۔ سکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی سے دہشتگردوں کی جانب سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ناکام ہوئی،ملک سے بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے،خوشی ہے کہ انٹیلی جنس پر مبنی مربوط کارروائیوں سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کی قیادت اور صلاحیت کی کمر توڑ دی گئی،قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔ صدرِ مملکت نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت،اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے ۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف نے آپریشن کے دوران بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمنوں کی کمان کی کمر توڑنے اور مجموعی طور پر 216 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بدامنی کی سازش ناکام بنائی۔ وزیرِ اعظم نے دہشتگردوں کی معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران خواتین و بچوں سمیت 36 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ وزیرِ اعظم نے وطن عزیز کی حفاظت کو اپنی جان پر فوقیت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 22 سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانی کبھی فراموش نہیں کر سکتی،بزدل دھشتگردوں کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ خاک میں ملاتے رہیں گے ،بلوچستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر دھشتگردوں نے یہ ثابت کر دیا کہ یہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کے دشمن ہیں۔دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ سیدمحسن رضانقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے انجام کو عبرتناک موت قرار دیاہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکاایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر امریکی صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سبسڈی عملدرآمد کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی بنجر زمینوں کو آباد کرکے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں دوران آپریشن بھارتی سرپرستی میں سرگرم…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز وقفے کے بعد سونے…