اردو نیوز اپڈیٹس

صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ صبر، وفا اور ایثار کے عظیم جذبے کی یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وحدت کو مقدم رکھتے ہوئے نفرت اور تقسیم کے بجائے محبت، برداشت اور مکالمے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمزور طبقات کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدرِ مملکت کے مطابق عید کی خوشیاں اسی وقت مکمل ہوتی ہیں جب معاشرے کے مستحق اور سفید پوش افراد بھی ان میں شریک ہوں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ سنتِ ابراہیمی اور اطاعتِ خداوندی کا درس دیتی ہے۔ ان کے مطابق اعلیٰ مقصد کے لیے جان، خواہشات اور مفادات کی قربانی ایمان کی معراج ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ عید کے موقع پر غریب، نادار اور مستحق افراد کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ معاشرے میں اتحاد، یگانگت اور ایثار کو فروغ ملے۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

15 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

15 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

15 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

15 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

15 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

16 hours ago