اردو نیوز اپڈیٹس

صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں مقیم مسیحی شہریوں اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے یہ دن ہمدردی، امید، تجدید، ازسرِ نو زندگی، تازگی، نجات، زندگی کی موت پر اور اچھائی کی برائی پر فتح کا واضح پیغام دیتا ہے۔صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ اقدار محض نظریاتی نہیں بلکہ عملی زندگی میں نظر آتی ہیں، مسیحی مرد و خواتین ہمارے سکولوں، ہسپتالوں، سرکاری خدمات اور مسلح افواج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی خاندان اس دن کو عبادت اور باہمی میل جول کے ذریعے مناتے ہیں،ان کی خدمات ہمارے معاشرے کے معمول کے نظام کا حصہ ہیں اور یہ اعتراف اور احترام کی مستحق ہیں، پاکستانی مسیحیوں کو وطن کے لیے ان کی خدمات کے باعث قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم آج بھی پنجاب اسمبلی کے مسیحی سپیکر ایس۔ پی۔ سنگھا کے قیامِ پاکستان میں تاریخی کردار کو یاد رکھتے ہیں، ہر پاکستانی 1965 کی جنگ میں سیسل چوہدری کے بہادرانہ کردار کو بھی یاد رکھتا ہے، قائداعظم ریاست کے لیے ایک واضح سمت متعین کی تھی، جو تمام شہریوں کے لیے مذہب اور نسل سے بالاتر ہو کر مساوات، آزادی اور تحفظ پر مبنی ہے۔ یہ اصول پاکستان کے آئین میں شامل ہیں، جو ہر شہری کو برابر کے حقوق اور تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان میں تمام برادریاں ان حقوق سے مکمل طور پر مستفید ہوں، حکومت اقلیتی برادریوں کی جان، مال، عزت اور سلامتی کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر میں تمام شہریوں کو تلقین کرتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تحمل، احترام اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آئیں، ایک مضبوط اور مستحکم معاشرہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ ہم روزمرہ زندگی، کام کی جگہوں، محلوں اور اداروں میں ایک دوسرے کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام میں کہا کہ دعا ہے آج کا دن دنیا بھر میں امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید لائے،موجودہ حالات میں مذاہب کی امن کی تعلیمات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔وزیراعظم نے قربانی، درگزر، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کا ملکی ترقی میں فعال کردار قابلِ فخر ہے، اقلیتوں کے مذہبی، معاشی اور تعلیمی حقوق کا تحفظ حکومتی ترجیح ہے۔وزیراعظم نے قومی اتحاد اور ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان…

2 minutes ago

ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سستا پیٹرول کن شہریوں کو ملے گا؟ شزا فاطمہ نے شرائط بتادیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ…

6 minutes ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی…

8 minutes ago

ٹرمپ کی نئی دھمکی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو تباہ کر دیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے…

10 minutes ago

دھمکی دینے والے یاد رکھیں اسکا درد پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا۔ترجمان ایرانی…

12 minutes ago

اسرائیل کی ایک بار پھر ایرانی قائدین کو قتل کرنے کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایک بار پھر اس دھمکی کو دہرایا…

14 minutes ago