اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کی نئی دھمکی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو تباہ کر دیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جلد معاہدہ نہ ہوا تو “بہت کم چھوڑ کر پورے ایران کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔”امریکی نیوز نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا تنازع ہفتوں نہیں بلکہ دنوں میں ختم ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینی فوج بھیجی جائے یا نہیں، یہ خارج از امکان نہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو شہری تنصیبات، پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، اور ایران کے لیے حالات “جہنم” جیسے ہو جائیں گے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے کچھ عہدیدار مذاکرات کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ جلد کوئی معاہدہ ہو جائے، تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو امریکا سخت اقدامات پر غور کرے گا، جن میں انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا اور تیل پر کنٹرول حاصل کرنا شامل ہے۔واضح رہے کہ یہ بیان اس 48 گھنٹے کی مہلت ختم ہونے سے قبل سامنے آیا ہے جو ٹرمپ نے ایران کو دی تھی، جبکہ آبنائے ہرمز فروری کے آخر سے جاری کشیدگی کے باعث بند ہے۔ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مزید ہوا دے رہے ہیں اور کسی بڑے تصادم کے خدشات کو تقویت دے رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

16 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

16 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

16 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

16 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

16 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

16 hours ago