اردو نیوز اپڈیٹس

مریم نواز اور محسن نقوی کی مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد حقوق کے تحفظ کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایسٹر کے پُرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ملک میں مذہبی ہم آہنگی، محبت اور اتحاد کے فروغ پر زور دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں اور پاکستان میں بسنے والی یہ برادری امن پسند اور قابل احترام ہے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا بلکہ آج بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور حصہ ڈال رہی ہے، قائداعظم نے تمام اقلیتوں کے لیے بلا تفریق مساوات کی تعلیم دی، جس پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں اقلیتی برادریوں کے لیے گرانٹس اور ڈویلپمنٹ فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پہلی بار مینارٹی کارڈ متعارف کرا کے ایک لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو سہ ماہی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر امید، محبت، قربانی اور نئے آغاز کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں رواداری، برداشت اور امن کا درس دیتا ہے اور سب کو چاہیے کہ اس موقع پر بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیں، اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور یہی اتحاد ملک کی اصل طاقت ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

9 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

9 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

9 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

9 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

9 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

9 hours ago