اردو نیوز اپڈیٹس

دھمکی دینے والے یاد رکھیں اسکا درد پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران جوابی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسماعیل بقائی نے کہا سویلین انفرا اسٹرکچر، بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے والے یاد رکھیں، اس کا درد صرف ایران تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا۔اس کے علاوہ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے ٹرمپ کے غیر اخلاقی دھمکی آمیز بیان پر مصیبت میں گھرے امریکی صدر اور ہاری ہوئی امریکی فوج کی بے عزتی محض باتوں، میڈیا کی جنگ اور دماغی ہتھکنڈوں سے ٹھیک نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لفاظی اور پروپیگنڈا امریکا کو ایران سے ملنے والی شکست کی رسوائی مٹا نہیں سکتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی ایک اور دھمکی دی ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایران کے خلاف گالیوں کا بھی استعمال کیاتھا۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے تھا اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی ، منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو زندگی جہنم بنا دی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

15 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

15 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

15 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

15 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

15 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

15 hours ago