اردو نیوز اپڈیٹس

فوری ایکشن نہ لینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیر عثمان واہلہ کو معطل کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں پاک-بھارت میچ کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ کے معاملے پر فوری ایکشن نہ لینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیر عثمان واہلہ کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایشیاکپ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا۔ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق ٹاس کے وقت بھی میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بتایا کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق اور ایم سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہیں فوری طور پر ایشیا کپ سے ہٹایا جائے۔تاہم اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیر عثمان واہلہ کی جانب سے فوری طور پر ایکشن نہ لینے پر انہیں معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان واہلہ اس وقت دبئی میں ہیں انہیں کرکٹ بورڈ کی جانب سے فوری طور پر واپس بلالیا گیا۔چیئرمین پی سی بی اور چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ’میرے لیے ملک کی عزت وقار سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

14 hours ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

14 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…

14 hours ago

پی ٹی آئی نے ضد اور انا کو ترجیح دے کر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…

14 hours ago

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…

14 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…

15 hours ago