اردو نیوز اپڈیٹس

صدر زرداری کی لاہور میں وزیرِاعظم سے ملاقات ملکی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعظم آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف زرداری وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع ان کی رہاش گاہ پہنچے۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر وزیرِ اعظم نے صدر کو دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں اپنی شرکت کے بارے میں بتایا۔ ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیرِاعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، مشیرِ وزیراعظم رانا ثنااللہ اور رکنِ صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق وزیرِاعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، مشیرِ وزیراعظم رانا ثنااللہ اور رکنِ صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔اضح رہے کہ آصف زرداری گزشتہ روز ہی نواب شاہ سے لاہور پہنچے تھے جہاں رات قیام کے بعد وہ ہفتے کو شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ یہ ملاقات ایسے موقع ہوئی ہے جب صدر زرداری نے نجی مصروفیات کے لیے نوابشاہ میں چند روز قیام کیا تھا اور اس دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات کے بعد مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں نئے صوبوں کے معاملے پر گفتگو بھی ہوئی۔ تاہم جمعے کو ایوانِ صدر نے ایک وضاحتی بیان میں ان رپورٹس کی تردید کی تھی۔ایوانِ صدر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی اور خطے کی صورتِ حال سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ لیکن صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔زیر داخلہ نے صدر سے ملاقات سے قبل محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں نئے صوبوں کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے پر”ریفرنڈم کرا لیں اور اگر عوام کہتے ہیں کہ نہیں بننے چاہئیں تو میں 100 فی صد ان کے ساتھ ہوں کہ نہیں بننے چاہئیں۔”محسن نقوی نے کہا تھا کہ ”پارلیمنٹ میں موجود ہم سارے لوگ جمہوریت کی بات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عوام سپریم ہے تو میری تمام سیاسی جماعتوں سے ایک ہی درخواست ہے کہ وہ ایک ریفرنڈم کرا لیں۔ان کا کہنا تھا کہ ”اگر عوام کہتے ہیں کہ (صوبے) بننے چاہئیں تو (پھر) بننے چاہئیں۔محسن نقوی نے دعویٰ کیا تھا کہ سامنے آنے والی سروے رپورٹس میں بھی اکثریت کا یہی مؤقف ہے کہ ’صوبے بننے چاہئیں۔‘

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے خلیجی خطے میں فوجی اشتعال انگیزی اور غیر قانونی حملوں…

1 hour ago

صوبوں کا قیام خواہش نہیں ضرورت ہے ریاست کو چلانے کے لیے نئے صوبے بننا ناگزیر ہے مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے چھوٹے…

1 hour ago

پاکستان کا بھارت میں ایس سی او مکالمے میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت نئی دہلی…

1 hour ago

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے…

1 hour ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 16 خوارج ہلاک 2 جوان شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 16 خوارج…

1 hour ago

ٹرمپ کا ایران پر نئے حملوں سے گریز کا عندیہ سعودی عرب اور ترکیہ نے بھی جنگ دوبارہ شروع نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ مشیروں کو عندیہ دیا ہے…

1 hour ago