پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے مطابق 30 کروڑ ڈالر کے منصوبے کے تحت سندھ کے دیہی علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم لگائے جائیں گے، نکاسی آب اور صفائی کا جدید نظام بھی منصوبے میں شامل ہے۔سندھ میں 80 فیصد دیہی آبادی کو پانی اورصفائی کی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کی جائیں گی، منصوبہ سندھ میں بچوں کی غذائی کمی اور نشوونما کے مسائل کم کرنے میں مدد بھی دے گا۔عالمی بینک کیمطابق دیہی سندھ میں پانچ سال سے کم عمر نصف سے زائد بچے کم نشوونما کا شکار ہیں، سندھ میں صاف پانی اور صفائی کا 10 سالہ منصوبہ چار مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے پر مجموعی طور پر 54 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک 15 کروڑ ڈالرجبکہ سندھ حکومت منصوبے کیلئے 9 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔پاکستان میں اس وقت عالمی بینک کے تعاون سے جاری 47 منصوبوں کی مجموعی مالیت تقریباً سولہ اعشاریہ ایک ارب ڈالر ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں وزیرِ اعظم شہباز شریف…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے خلیجی خطے میں فوجی اشتعال انگیزی اور غیر قانونی حملوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے چھوٹے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت نئی دہلی…
پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 16 خوارج…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ مشیروں کو عندیہ دیا ہے…