اردو نیوز اپڈیٹس

صوبوں کا قیام خواہش نہیں ضرورت ہے ریاست کو چلانے کے لیے نئے صوبے بننا ناگزیر ہے مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے چھوٹے صوبوں کا قیام کسی کی خواہش نہیں بلکہ پاکستان کی ضرورت ہے، ریاست کو بچانے اور چلانے کے لیے نئے صوبوں کا بننا ناگزیر ہو گیا ہے۔ پاکستان کے موجودہ صوبے دنیا کے بیشتر ممالک سے رقبے میں بڑے ہیں، تاہم اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔لائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل آف پاکستان کے سندھ ریجنل آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب دنیا کے 180، سندھ 175، خیبر پختونخوا 162 اور بلوچستان 185 ممالک سے بڑا ہے، جبکہ ایران میں 17، افغانستان میں 37 اور بھارت میں 38 صوبے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال قابل تقسیم محاصل سے چاروں صوبوں کو 8 ہزار 844 ارب روپے ملے، تاہم یہ وسائل گاؤں اور نچلی سطح تک نہیں پہنچ رہے۔ صوبوں نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کیے، یہی بنیادی مسئلہ ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی اور محصولات کا انجن ہے، تاہم شہر کی صلاحیت کا ابھی دس فیصد بھی استعمال نہیں ہو سکا۔ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت کراچی میں موجود ہے۔ خاندان بڑھنے پر گھر میں نیا کمرہ بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوتا، اسی طرح نئے صوبوں کے قیام سے ملک تقسیم نہیں ہوگا بلکہ انتظامی معاملات بہتر ہوں گے۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کا سندھ ریجنل آفس قائم ہونا خوش آئند ہے۔ اب سندھ کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز، طلبہ اور تعلیمی اداروں کو رجسٹریشن، منظوری اور دیگر معاملات کے لیے اسلام آباد نہیں جانا پڑے گا۔ کونسل کے دفاتر تمام صوبوں میں قائم ہونے چاہئیں تاکہ پیشہ ور افراد کو مقامی سطح پر سہولت فراہم کی جا سکے۔ الائیڈ ہیلتھ سروس کے صدر ڈاکٹر ساجد محمود کے مطابق سندھ کا یہ علاقائی دفتر صبح 9 سے شام 5 بجے تک کام کرے گا، جہاں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی رجسٹریشن، تعلیمی اداروں کی منظوری اور شکایات کے ازالے کی سہولت ایک ہی جگہ فراہم کی جائے گی۔ڈاکٹر ساجد محمود نے بتایا کہ کونسل کے نظام کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے جبکہ شکایات کے ازالے کا نیا پورٹل وزارت اور کونسل سے منسلک ہوگا۔ ان کے مطابق کونسل کے بین الاقوامی بورڈ کے تحت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور آئرلینڈ سے بھی تعاون طے پایا ہے، جس کے ذریعے پاکستانی تربیت یافتہ افرادی قوت کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اسلام آباد کے بعد سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں کونسل کا علاقائی دفتر قائم کیا گیا ہے۔نرسنگ کے شعبے کا ذکر کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ماضی میں نرسنگ کونسل میں بدعنوانی اور غیر قانونی منظوریوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ نرسنگ کونسل کے قانون میں تبدیلی، نئی کونسل کی تشکیل اور نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے تاکہ کالجز کی منظوری اور نگرانی شفاف بنائی جا سکے۔ کسی ایسے ادارے کو منظوری نہیں ملنی چاہیے جو مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترتا ہو۔وفاقی وزیر نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور نرسز مریضوں کی دیکھ بھال میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، ڈاکٹر مریض کو چند منٹ دیکھتا ہے جبکہ اسپتال میں باقی وقت مریض زیادہ تر نرسز اور دیگر طبی عملے کی نگرانی میں گزارتا ہے۔ اس لیے ان کی معیاری تعلیم اور عملی تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ نصاب اور ضابطہ کار جدید عالمی تقاضوں کے مطابق تیار کیے جائیں تاکہ پاکستانی پروفیشنلز دنیا کے کسی بھی ملک میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔مصطفیٰ کمال نے شہریوں پر زور دیا کہ ہیپاٹائٹس سی کی فوری اسکریننگ کرائیں۔ ان کے مطابق مرض کی تشخیص میں تاخیر جگر کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، حکومت مفت اسکریننگ کٹس اور مثبت آنے والے مریضوں کو تین ماہ کی ادویات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص اور علاج سے اس قابل علاج مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری کی لاہور میں وزیرِاعظم سے ملاقات ملکی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں وزیرِ اعظم شہباز شریف…

6 minutes ago

پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے خلیجی خطے میں فوجی اشتعال انگیزی اور غیر قانونی حملوں…

10 minutes ago

پاکستان کا بھارت میں ایس سی او مکالمے میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت نئی دہلی…

15 minutes ago

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے…

20 minutes ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 16 خوارج ہلاک 2 جوان شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 16 خوارج…

22 minutes ago

ٹرمپ کا ایران پر نئے حملوں سے گریز کا عندیہ سعودی عرب اور ترکیہ نے بھی جنگ دوبارہ شروع نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ مشیروں کو عندیہ دیا ہے…

24 minutes ago