اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کا بھارت میں ایس سی او مکالمے میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت نئی دہلی میں منعقد ہونے والے تہذیبی مکالمے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ایس سی او تہذیبی مکالمے کا تصور ستمبر 2025 میں چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس کے دوران پیش کیا گیا تھا جسے بعد ازاں تنظیم کے فورم پر آگے بڑھایا گیا۔اس اقدام کا بنیادی مقصد رکن ممالک کی مشترکہ تہذیبی وراثت، تاریخ، فنون، ادب اور ثقافتی روایات کے تبادلے کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم اور عوامی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک 20 سے 22 نومبر 2026 تک نئی دہلی میں ہونے والے ایس سی او تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے جہاں تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور ثقافتی ہم آہنگی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت ایس سی او کے فریم ورک میں تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے اس شرکت کے ذریعے بین الثقافتی ہم آہنگی، باہمی احترام اور رکن ممالک کے عوام کے درمیان روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ایک علاقائی تنظیم ہے جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سلامتی، ثقافتی اور عوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔تنظیم کے 10 رکن ممالک میں پاکستان، چین، بھارت، روس، ایران، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔یہ مکالمہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور بھارت کے دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے تاہم دونوں ممالک ایس سی او کے کثیرالجہتی پلیٹ فارم پر تنظیمی سرگرمیوں میں شریک رہے ہیں۔ پاکستان اگست 2027 میں ایس سی او کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری کی لاہور میں وزیرِاعظم سے ملاقات ملکی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں وزیرِ اعظم شہباز شریف…

7 minutes ago

پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے خلیجی خطے میں فوجی اشتعال انگیزی اور غیر قانونی حملوں…

11 minutes ago

صوبوں کا قیام خواہش نہیں ضرورت ہے ریاست کو چلانے کے لیے نئے صوبے بننا ناگزیر ہے مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے چھوٹے…

14 minutes ago

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے…

21 minutes ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 16 خوارج ہلاک 2 جوان شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 16 خوارج…

23 minutes ago

ٹرمپ کا ایران پر نئے حملوں سے گریز کا عندیہ سعودی عرب اور ترکیہ نے بھی جنگ دوبارہ شروع نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ مشیروں کو عندیہ دیا ہے…

25 minutes ago