اردو نیوز اپڈیٹس

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کسانوں کی سہولت کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال میں ان کی آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں، سیاست میں تو ایسا ہوتا ہے، اگر برداشت نہیں کر سکتے تو کوئی آسان کام کر لو۔وہاڑی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کسانوں کی سہولت کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے، زرعی شعبے کی بہتری سے ملک ترقی کرسکتا ہے، ملک میں ہر قسم کی نعمت موجود ہے، صرف تسلسل اور سوچ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا قومی ترقی کا انحصار کسانوں کو مضبوط بنانے، جدید زرعی طریقوں کے فروغ میں ہے، پاکستان کے معاشی چیلنجز کا واحد پائیدار حل زراعت ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا ججز کی تنخواہیں میں نے تین گنا کر دیں، میں ہر کام سمجھ اور سوچ کر کرتا ہوں۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کے ایک انچ پر بھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، شہید بھٹو (ذوالفقار علی بھٹو) نے علاقائی خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ان کا کہنا تھا حکمرانی کے لیے لچک اور سیاسی بلوغت ضروری ہے، سیاسی تعاون ا تنہا پسندانہ رجحانات کو روکنے میں مدد دیتا ہے، مجھے معلوم ہے کہ بلوچستان کے عوام میں درد ہے لیکن ملک کے حالات پہلے سے بہتر ہیں، مکمل بہتر ہونےمیں وقت لگے گا، ہم سندھ اور بلوچستان تک محدود ہے، پنجاب میں ہماری حکومت نہیں ہے جبکہ کے پی کی اپنی الگ سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت مار کٹائی پر اتری ہوئی ہے، ملک ان کو بنانا نہیں، لوگوں کا کام کرنا نہیں، کے پی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔عمران خان کا نام لیے بغیر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا ملک ایک سال رک جائے تو 10 سال پیچھے چلا جاتا ہے، یہ ملک چار سال رک گیا تھا، اس شخص کو روز بھاشن دینے کی عادت تھی، ہر ٹی وی پر اس کی تقریر آتی تھی تو باقی تقریریں بند ہوجاتی تھیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ڈیڑھ سال نہیں ہوا کہ وہاں سے آواز آرہی ہے، بیٹا کہہ رہا ہےکہ اسے ملنے نہیں دیا جا رہا، میں نے 14 سال جیل کاٹی، اپنے بچوں سے جب ملا تو وہ مجھ سے قد میں بڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ تکالیف تو آپ نے برداشت کرنی ہیں، یہ تو زندگی کا حصہ ہے، اگر نہیں برداشت کرسکتے تو کوئی اور آسان کام کرو نا! یہ کام کرنا ضروری ہے! تم مدر ٹیرسا بن جاتے، کرکٹ کے گاڈ بن جاتے، ہر جگہ کرکٹ کلبس بناتے، تم ایک شعبے کو لے لیتے، اگر سیاست ہے تو اس میں ہر شعبہ آتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

6 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

7 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

7 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

7 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

7 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

7 hours ago