اردو نیوز اپڈیٹس

صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کے 78 ویں یوم شہادت پر اُنہیں پوری قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ہے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، کیپٹن محمد سرور شہید نے آزادی کشمیر کی پہلی جنگ 27 جولائی 1948 کے دوران دشمن کا مثالی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد سرور شہید وہ پہلے پاکستانی ہیں جن کو مادر وطن کی خاطر قربانی کے اعزاز میں نشان حیدر سے نوازا گیا، انہوں نے محاذ جنگ پر فرض شناسی، شجاعت، بہادری اور بہترین پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید جیسے بہادر سپوت ہمارا فخر اور پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت ہیں، انکی لازوال قربانی آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن محمد سرور شہید کی 78 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے آزادیٔ کشمیر کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے فرض، شجاعت اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید نے قومی تاریخ میں ایسا باب رقم کیا جسے آنے والی نسلیں ہمیشہ احترام اور فخر کے ساتھ یاد کرتی رہیں گی، پاکستان کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

12 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

12 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

12 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

12 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

12 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

12 hours ago