پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، کشمیری مرد و خواتین اور بچوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا عالمی برادری جموں و کشمیر تنازع کے حل کیلئے کردار ادا کرے، یہ دن کشمیریوں کی جدوجہد کے حوالے سے ہماری بھرپور تائید کا اعادہ ہے، کشمیری تنازعات، پابندیوں اور بنیادی حقوق سے محرومی کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کے المناک باب کی یاد دلاتا ہے، 79 برس گزرنے کے باوجود کشمیری عوام حق خودارادیت سے محروم ہیں۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ کشمیری عوام کی جرات اور ثابت قدمی ان کی جدوجہد کا روشن ثبوت ہے، مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کے اختیار کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت پاکستان نے پنشن اصلاحات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کیلیے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل میں عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایتھوپیا کے علاقے اورومیا میں آرتھوڈوکس عیسائیوں کے دیہات اور گرجا گھروں…