اردو نیوز اپڈیٹس

ایتھوپیا میں آرتھوڈوکس عیسائیوں کے دیہات اور گرجا گھروں پر حملے 60 افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایتھوپیا کے علاقے اورومیا میں آرتھوڈوکس عیسائیوں کے دیہات اور گرجا گھروں پر مسلح حملوں میں 60 افراد ہلاک اور 20 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ایتھوپیا کا سب سے بڑا علاقہ اورومیا طویل عرصے سے مسلح شورش اور حکومت مخالف سرگرمیوں کی لپیٹ میں ہے۔ اس علاقے میں حکومتی فورسز اور مسلح گروہوں کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث متعدد علاقوں میں امن و امان کی صورتِحال متاثر ہوئی ہے، جبکہ شہری آبادی کو تشدد، نقل مکانی اور املاک کے نقصان جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ اورومیا میں سیاسی، نسلی اور علاقائی اختلافات بھی تنازعے کو پیچیدہ بناتے رہے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایتھوپیا کے آرتھوڈوکس چرچ نے ایک بیان میں کہا کہ 20 اکتوبر کو میرٹی وریڈا میں 14 جبکہ 24 اکتوبر کو شیرکا وریڈا میں 46 افراد کو ہلاک کیا گیا۔ تاہم چرچ حکام نے ہلاکتوں کی تفصیلات یا حملوں کے ذمہ داروں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔چرچ کے مطابق حملوں کے دوران 20 سے زائد مکانات بھی جلا دیے گئے، جبکہ 20 سے زائد شدید زخمی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔حملوں کے ذمہ داروں کے حوالے سے ایتھوپیا کی علاقائی حکومت اور حکومت مخالف مسلح اتحاد سے منسلک ایک ذریعے نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں۔ اورومیا کی علاقائی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ باغی اتحاد نے مذہبی تنازع بھڑکانے کے لیے حملے کیے. تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیادوسری جانب باغی اتحاد سے منسلک ذریعے نے دو مقامی افراد سے ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہلاکتوں کے پیچھے اورومیا کی علاقائی حکومت کا ہاتھ ہے۔اورومیا کی حکومت ماضی میں بھی آرتھوڈوکس عیسائیوں پر حملوں کا الزام باغی تنظیم اورومو لبریشن آرمی (او ایل اے) پر عائد کرتی رہی ہے تاہم تنظیم نے ان تازہ حملوں سے متعلق رائٹرز کو مؤقف نہیں دیا۔او ایل اے ان سات مسلح گروہوں میں شامل ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اتحاد کا مقصد وزیراعظم ابی احمد کی حکومت کا تختہ الٹنا بتایا گیا ہے۔خیال رہے ملک کے مختلف حصوں میں جاری تنازعات نے شہریوں کی سلامتی اور مذہبی برادریوں کے تحفظ سے متعلق خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ تازہ حملوں کے ذمہ داروں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی شہداء کو خراج عقیدت پیش

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم…

2 hours ago

سلامتی کونسل کا ویٹو اختیار ختم یا محدود کیا جائے پاکستان کا اقوام متحدہ میں دوٹوک مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کے اختیار کو…

2 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک سے 750 ملین ڈالرز قرض کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت پاکستان نے پنشن اصلاحات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کیلیے…

2 hours ago

پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے…

2 hours ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج…

2 hours ago

اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع نیتن یاہو کا دھاندلی کا الزام

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل میں عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا…

2 hours ago