اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے کو اجاگر کرنا ہے۔27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے سری نگر میں اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر فوجی قبضے کا آغاز کیا تھا۔ اس اقدام کے خلاف کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔ یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں آباد کشمیری بھی ریلیوں اور احتجاجی سرگرمیوں کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ان مظاہروں اور سرگرمیوں کا مقصد عالمی برادری سے مطالبہ کرنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔مظفرآباد میں بھی یوم سیاہ کے سلسلے میں شاہراہ سری نگر پر کنٹرول لائن کی جانب مارچ کیا جائے گا۔ مارچ کے شرکا ضلع جہلم ویلی کے علاقے ہٹیاں بالا میں بھارت کے خلاف احتجاج کریں گے۔یوم سیاہ کشمیرکے موقع پرآزاد جموں وکشمیر کےعوام کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر1947 کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیرقانونی قبضے کیخلاف کشمیری عوام کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔شہریوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکےعوام کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اٹوٹ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی شہداء کو خراج عقیدت پیش

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم…

2 hours ago

سلامتی کونسل کا ویٹو اختیار ختم یا محدود کیا جائے پاکستان کا اقوام متحدہ میں دوٹوک مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کے اختیار کو…

2 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک سے 750 ملین ڈالرز قرض کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت پاکستان نے پنشن اصلاحات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کیلیے…

2 hours ago

پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے…

2 hours ago

اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع نیتن یاہو کا دھاندلی کا الزام

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل میں عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا…

2 hours ago

ایتھوپیا میں آرتھوڈوکس عیسائیوں کے دیہات اور گرجا گھروں پر حملے 60 افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ ایتھوپیا کے علاقے اورومیا میں آرتھوڈوکس عیسائیوں کے دیہات اور گرجا گھروں…

2 hours ago