اردو نیوز اپڈیٹس

صدر ٹرمپ کا ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کیلئے مؤخر کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاور پلانٹس پر ممکنہ حملوں کو 5 دن کیلئے مؤخر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ بہت اچھے اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں، اور مشرقِ وسطیٰ میں تمام مسائل کے مکمل خاتمے کے لیے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ ایرانی پاور پلانٹس پر کسی بھی ممکنہ کارروائی کو عارضی طور پر 5 دن کے لیے مؤخر رکھا جائے۔امریکی صدر نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر کیا ہے، جہاں صدر ٹرمپ نے جاری مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے پانچ روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ چند دن مذاکرات کے حوالے سے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

6 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

6 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

6 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

6 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

6 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

7 hours ago