اردو نیوز اپڈیٹس

صدر ٹرمپ کا تہران کے ساتھ مل کر کام کرنے کا باضابطہ اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے ساتھ مل کر کام کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں پیداواری نظام میں نتیجہ خیز تبدیلی آئی ہے، 15 میں سے متعدد نکات پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب یورینیم کی افزودگی نہیں کرے گا، ایران میں زیر زمین ایٹمی تنصیبات سے جوہری غبار صاف کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات سپیس فورس سیٹلائٹس کی نگرانی میں ہیں، تہران کیساتھ ٹیرف اور پابندیوں میں نرمی پر بات چیت جاری ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد امریکا نے ’’100 فیصد فتح‘‘ حاصل کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل المدتی امن معاہدے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک پہلے ہی موجود ہے اور پیشرفت مثبت سمت میں جاری ہے، 15 نکاتی منصوبے میں سے بیشتر نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، جبکہ باقی معاملات پر بھی جلد پیش رفت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری مواد کسی بھی حتمی امن معاہدے کا لازمی حصہ ہوگا، آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی اور دیکھا جائے گا کہ مذاکرات کس سمت میں آگے بڑھتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی تعمیر میں مدد کرے گا، بہت ساری مثبت کارروائیاں ہوں گی، بڑی رقم کمائی جائے گی، ایران تعمیر نو کا عمل شروع کر سکتا ہے، ہم آبنائے ہرمز میں ہر قسم کی سپلائیز تیار کر رہے ہیں اور حالات پر نظر رکھیں گے تاکہ سب کچھ بخوبی اور بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

18 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

18 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

18 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

18 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

18 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

18 hours ago