اردو نیوز اپڈیٹس

طویل جنگ کی تیاری ہے دشمن کو دردناک ضرب لگائیں گے پاسدارانِ انقلاب

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ ایران نئی قسم کے اسٹریٹجک ہتھیار متعارف کرانے والاہے جو ابھی تک جنگ میں استعمال ہی نہیں ہوئے۔جنرل نائینی نے مزید کہا کہ اب تک جو حملے کیے گئے وہ ایران کی اصل صلاحیت کا صرف ایک حصہ تھے اور آنے والے وقت میں حملوں کو مزید شدید اور وسیع بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق امریکا اور صیہونی حکومت اب ’اندھی‘ ہو چکی ہے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے دعوے کے مطابق، وعدہ صادق آپریشن کی سترہویں لہر میں امریکی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا. جن میں بن گوریون ہوائی اڈہ اور صیہونی حکومت کی وزارتِ جنگ شامل ہیں۔کارروائی کے دوران سات سے زائد جدید ریڈار نظام تباہ کر دیے گئے.جس کے بعد امریکا اور صیہونی حکومت کی نگرانی کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔جنرل نائینی نے کہا کہ ریڈاروں کی تباہی سے امریکا اور صیہونی حکومت کی’آنکھیں بند‘ ہو گئی ہیں اور دشمن کو مستقبل میں ایک’تکلیف دہ جنگ‘ کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک صرف ہتھیاروں کا معمولی حصہ استعمال کیا گیا ہے اور جلد ایسے ہتھیار سامنے لائیں جائیں گے جو پہلے کبھی استعمال نہیں ہوئے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا-اسرائیل کشیدگی کے درمیان خطے میں تناؤ مزید بڑھتا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

6 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

6 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

6 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

6 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

6 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago