اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی اور ملکی بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی اور ملکی بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے. جس کا اثر عام صارفین اور سرمایہ کاروں دونوں پر واضح نظر آ رہا ہے۔ آج سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جہاں فی اونس سونا 43 امریکی ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3,400 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس عالمی مارکیٹ میں اضافہ ملکی بازار پر بھی اثر انداز ہوا. جہاں سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں نے ریکارڈ اضافہ کیا ہے، جس کے باعث فی تولہ سونا 4,300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,687 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو اب 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ مختلف عالمی اقتصادی عوامل، جیسے کہ کرنسی کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہوا ہے، جو سرمایہ کاروں کو محفوظ اثاثوں کی طرف راغب کر رہا ہے۔سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے خبردار کر دیا ہے کہ وہ اپنے سرمایہ کاری کے فیصلے احتیاط سے کریں کیونکہ قیمتی دھات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ سے منافع یا نقصان کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

18 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

18 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

18 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

18 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

19 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

19 hours ago