اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی مارکیٹ میں بڑی ہلچل خام تیل کی قیمت 78 ڈالر سے نیچے آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ممکنہ معاہدے کی امید نے عالمی تیل مارکیٹ میں بڑی ہلچل پیدا کر دی ہے، مثبت سفارتی اشاروں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے عالمی توانائی منڈی میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے بیان کے بعد عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت پہلی مرتبہ 13 جولائی کے بعد 78 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی،عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت78.30ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ74.50ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جو گزشتہ تین ہفتوں کی کم ترین سطحوں میں شمار ہوتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق معاہدہ “آج یا کل” طے پانے کا امکان ہے، ان کے اس بیان نے عالمی مالیاتی اور توانائی کی منڈیوں میں مثبت ردعمل پیدا کیا اور سرمایہ کاروں نے تیل کی خرید و فروخت کے فیصلوں پر نظرثانی شروع کر دی۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل معمول پر آتی ہے تو عالمی سپلائی سے متعلق خدشات کم ہوں گے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا حتمی نتیجہ سامنے آنے تک غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی۔دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ نے بھی اس پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششیں ایک انتہائی مثبت مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، اس بیان نے بھی عالمی منڈی میں اعتماد کو تقویت دی ہے۔ ادھر شپنگ اور توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ تیل کی ترسیل مکمل طور پر معمول پر آ رہی ہے یا نہیں، بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ معاہدے کی باضابطہ تفصیلات سامنے آنے تک محتاط رہنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جولائی کو برینٹ خام تیل کی قیمت 100.69 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، تاہم خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی پیش رفت کی توقعات کے باعث قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے اگرچہ امریکی حکام مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کر رہے ہیں، تاہم ممکنہ معاہدے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں اور ایران کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

17 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

17 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

17 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

17 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

17 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

17 hours ago