اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف اقسام کے تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 99 ڈالر 70 سینٹ فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت بھی بڑھتے ہوئے 91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح اماراتی خام تیل مربن کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 106 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جاری کشیدگی، سپلائی سے متعلق خدشات اور توانائی کی طلب میں اضافے کے باعث خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے سے درآمدی ممالک کے توانائی اخراجات میں اضافے کا امکان ہےواضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے .پاکستان میں اب روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں ردو بدل کیا جاتا ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بڑی حد تک مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، خصوصاً ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ تصادم کے خدشات سے جوڑا جا رہا ہے۔سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کسی بڑے فوجی تنازع میں تبدیل ہوتی ہے تو خلیج فارس سے تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے. جس کے نتیجے میں عالمی سپلائی میں کمی کا خطرہ پیدا ہوگا۔مشرق وسطیٰ دنیا کے اہم ترین تیل پیدا کرنے والے خطوں میں شامل ہے، جہاں سے روزانہ بڑی مقدار میں خام تیل عالمی مارکیٹ تک پہنچتا ہے۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز ایک اہم بحری راستہ ہے جہاں سے عالمی تیل کی ایک بڑی مقدار گزرتی ہے۔ کسی بھی سکیورٹی بحران کی صورت میں اس راستے پر رکاوٹ کے خدشات فوری طور پر قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں صرف موجودہ سپلائی اور طلب ہی نہیں بلکہ مستقبل کے خطرات بھی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ایران پر ممکنہ حملے، جوابی کارروائی، یا خطے میں اتحادی گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر سکتا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

13 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

13 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

13 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

13 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

13 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

13 hours ago