اردو نیوز اپڈیٹس

عرب لیگ کونسل نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عرب لیگ کونسل نے اسرائیل کی غزہ پر قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کر دی۔عرب لیگ کی کونسل نے غزہ پر قبضہ کرنے اور وہاں کی آبادی کو جبراً بے دخل کرنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلوں اور منصوبوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر قبضہ کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور عرب و علاقائی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کی کونسل نے مستقل مندوبین کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں اپنے مطالبے کی تجدید کی کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا، ان کے مقصد کو ختم ہونے سے بچانا اور عرب سربراہی کانفرنسز کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اعلامیہ میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیاجائے اور اقوامِ متحدہ کے تعاون سے زمینی، فضائی اور سمندری راستوں کے ذریعے امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔عرب لیگ نے غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے اسرائیلی اقدامات کی بھی شدید مذمت کی، جس کے باعث 200 شہری شہید ہوچکے ہیں، جن میں نصف بچے شامل ہیں جبکہ امداد کی تقسیم کے مقامات پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری میں 1500 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔عرب لیگ کی کونسل نے زور دیا کہ ریاستِ فلسطین کو غزہ، مغربی کنارے اور بیت المقدس کا انتظام سنبھالنے کا مکمل اختیادیا جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

5 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

5 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

5 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

5 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

5 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

5 hours ago