اردو نیوز اپڈیٹس

عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے سرفراز بگٹی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سکالرشپ، سوئی میں گیس کی عدم فراہمی اور ملازمتوں میں سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے، وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی پی ایل انتظامیہ اور صوبائی حکومت کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت اور پی پی ایل انتظامیہ کے مابین طے معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا سوئی سے نکلنے والی گیس سے سوئی ٹاؤن کے باسی کا محروم ہونا افسوسناک ہے، آج بھی سوئی کی خواتین لکڑیوں پر روٹی پکانے پر مجبور ہیں جبکہ پی پی ایل معاہدے کے باوجود وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونا تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا سکالرشپس، سن کوٹہ اور مقامی بھرتیوں میں تاخیر ہونا اور ویل چوکیدار کی پوسٹوں پر مقامی افراد کی بھرتی میں حیل و حجت نا قابل قبول ہے ، جب تک معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوگا، نئے معاہدے نہیں ہوں گے۔ سرفراز بگٹی نے سن کوٹہ کے تحت خالی آسامیوں پر فوری مقامی بھرتی کی ہدایت کی ہے جبکہ مقررہ ٹائم لائن میں عملی پیش رفت نہ ہوئی تو دیگر آپشنز زیر غور لانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ پی پی ایل حکام کی جانب سے گیس فراہمی کا 80 فیصد کام مکمل ہونے اور تمام زیر التواء امور کو جلد از جلد نمٹا کر عوامی مسائل و مشکلات کا ادراک کیے جانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لے لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے…

19 hours ago

اسحاق ڈار کا ترکیہ اور ایرانی وزرائے خارجہ سے رابطہ ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ…

19 hours ago

بچوں کی فحش ویڈیوز پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ جرمانے کا بل منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔ترمیمی بل میں…

19 hours ago

سونے اور چاندی کی قیمتیں پھر آسمان پر پہنچ گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ…

19 hours ago

موبائل صارفین کیلئےبڑی خوشخبری ٹول فری نمبرز پر اب کالز مکمل طور پر مفت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام موبائل صارفین…

19 hours ago

پاک بھارت جنگ میں دس طیارے گرائے گئے تھے صدر ٹرمپ کا نیا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں…

20 hours ago