اردو نیوز اپڈیٹس

غزہ میں جنگ بندی بڑی انسانی خدمت پاکستان کو اس میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ایک بڑی انسانی خدمت ہے، اور پاکستان کو اس میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ پاکستان نے امن اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے جہانیاں میں خطاب کے دوران کیا، کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی، پاکستان نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں دیوالیہ پن کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام کی راہ اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، حکومت شبانہ روز محنت کے ساتھ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے محنت، دیانت اور خلوص سے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور سڑکوں کے منصوبوں کو عوامی ریلیف یقینی بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں میں بھارت کے خلاف دفاعی میدان میں عظیم فتح نصیب ہوئی، افواجِ پاکستان کی جرات، بہادری اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا نتیجہ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے وطنِ عزیز کا دفاع یقینی بنایا، دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک کو شدید معاشی بحران اور دیوالیہ پن کا سامنا تھا۔ محنت، دیانت اور درست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا ہوئی ہے۔ سعودی قیادت نے پاکستان کے ساتھ مثالی تعاون کا اظہار کیا ہے۔ آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے خوابوں کو حقیقت بنانا ہے۔ ہمیں دیانت، امانت اور محنت کے ساتھ دن رات کام کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی ہی سب کی کامیابی ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان کی عزت ہے تو ہماری عزت ہے۔ آئیے، مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…

5 hours ago

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…

5 hours ago

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…

5 hours ago

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…

5 hours ago

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…

6 hours ago